لاہور (ایم این پی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی چلے گئے ۔
اجلاس میں ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ 2024ءکی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا،آئی سی سی کی 3 روزہ میٹنگز میں ٹی 20ورلڈ کپ کے معاملات پر بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق میٹنگز میں اگلے برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے، اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستان بورڈ کے عہدیدار دیگر ملکوں کے بورڈ ممبران سے بھی ملیں گے۔
ٹی 20ورلڈکپ کی تیاریاں،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی پرواز



















