الیکشن کمشنر روس چلے گئے ،سفیر بنانے کی خبر گمراہ کن ہے،ترجمان

اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)ماسکو کے چیف الیکشن کمشنر اور ایس سی او کی دعوت پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ایک ہفتے کے دورے پر روس چلے گئے،صدارتی الیکشن میں مبصر ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دےدیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں،حکومت نے ایسی کوئی آفر کی نہ چیف الیکشن کمشنرکا ایسا ارادہ ہے، چیف الیکشن کمشنر اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد ملک میں ہی رہیں گے،چیف الیکشن کمشنر کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں، افواہیں پھیلانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے،چیف الیکشن کمشنر شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔