آئی ایم ایف سے آخری قسط کیلئے تمام اہداف پورے کرلیے : وزارت خزانہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف سے آخری قسط کیلئے تمام اہداف پورے کرلیے ، وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات آج سے اسلام آباد شروع ہوں گے،دوسرے جائزہ مذاکرات 18 مارچ تک جاری رہیں گے، پاکستان نے تمام اہداف مکمل کر لیے ،قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت آخری جائزہ ہوگا اور جائزے کے بعد سٹاف سطح معاہدے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی، قسط کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائے گی۔