ضمنی انتخابات21اپریل کو ہوں گے،شیڈول کااعلان

اسلام آباد،کراچی :(بیورورپورٹ)قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پرضمنی انتخابات21اپریل کو ہوں گے،الیکشن کمیشن نے شیڈول کااعلان کردیا۔

شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا،شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی16 سے 18 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی،کاغذات نامزدگی کےخلاف اپیلیں 25 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی۔

الیکشن ٹریبونل 28 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے، حتمی امیدواروں کی فہرست 29 مارچ کو آویزاں کی جائے گی، انتخابی نشانات 30 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے ،پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔

ادھرسندھ میں سینٹ کی2 نشستوں پر ضمنی انتخاب جمعرات کو ہوگا،الیکشن کمیشن حکام نے سندھ اسمبلی کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا،جوائنٹ الیکشن کمشنر نذر عباس کے مطابق ضمنی انتخاب کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ،پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی،صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر ہیں ،گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کردیا جائے گا،سندھ اسمبلی کوسینٹ کے انتخاب کےلئے پولنگ سٹیشن بنایا جائےگا۔