اسلام آباد:(بیورورپورٹ)52 سینیٹر ریٹائر، ایوان بالاکے انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے،الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا۔
ای سی پی کے مطابق 2018 میں منتخب ہونےوالے 52 سینیٹر ریٹائر ہوگئے ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی، قائد ایوان اسحاق ڈار ، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم ،رضا ربانی ودیگر شامل ہیں،انتخابات 48 نشستوں پر کرائے جائیں گے،شیڈول 14 مارچ کو جاری کیا جائےگا۔
کاغذات نامزدگی پیر سے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ،صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا اور بلوچستان کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب سینٹ کی6 نشستوں پر بائی الیکشن کےلئے 15امیدواروں کی لسٹ فائنل کرلی گئی،اسلام آباد 2 ،سندھ کی 2 سیٹوں پر 4اور بلوچستان کے 3سیٹوں پر 9 امیدواروں میں مقابلہ 14 مارچ کو ہوگا۔
52 سینیٹر ریٹائر، ایوان بالا کے انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے:الیکشن کمیشن کااعلان



















