نوجوانوں نے پی ٹی آئی ،پختہ عمر لوگوں کان لیگ کو ووٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عام انتخابات میں نوجوانوں نے پی ٹی آئی اور پختہ عمر کے لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیا،سروے کمپنی گیلپ پاکستان نے تقریباً4ہزار ووٹرز کی رائے پر مبنی ایگزٹ پول جاری کردی۔

سروے کے مطابق 38فیصد نوجوانوں نے پی ٹی آئی، 22فیصد ن لیگ اور 15فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا،عام انتخابات میں نوجوان ووٹرزکا ٹرن آﺅٹ 2018کے مقابلے میں 11 فیصد بڑھا،18سے 29سال کی عمر کے 48فیصد نوجوانوں نے ووٹ کاسٹ کیا