ریاض:(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب نے رمضان سے قبل پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ بھیج دیا،سعودی سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب نے اپنے بھائیوں کیلئے 100 ٹن کھجور بطور تحفہ دی۔
کھیپ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کے ڈائریکٹر عبداللہ البقامی کے ہمراہ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں حوالے کی،سعودی سفارتخانے نے کہا فراخدلی عطیے کا مقصد رمضان کے مقدس مہینے میں پاکستانی کمیونٹی میں تقسیم کرنا ہے،قدم دونوں ممالک کے درمیان دوستی و بھائی چارے کے مضبوط رشتے کی مثال ہے۔
سعودی عرب کا رمضان سے قبل پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

















