پنجاب کابینہ کا2روز میں حلف،رانا ثناکو مشیر قانون بنائے جانے کا امکان

لاہور:(خبر نگار)پہلے مرحلے میں 15رکنی پنجاب کابینہ کی تشکیل کے امور طے،2روز میں حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب ،عظمیٰ بخاری،خواجہ عمران نذیر،مجتبیٰ شجاع الرحمن ، خالد ججا ، سلمان نعیم ،رانا سکندر حیات ،چودھری شافع کابینہ کاحصہ ہوں گے،رانا ثنا کو مشیر قانون ،پرویز رشید کو معاون خصوصی بنایا جائے گا۔