اسلام آباد (مشرق نیوز) نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔ ایوان صدر میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تقریب میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔
اس کے علاوہ آصف زرداری، نوازشریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی تقریب میں شریک تھے جبکہ مختلف ممالک کے سفیر بھی تقریب حلف برداری کا حصہ تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاو¿س میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا جبکہ سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا۔ بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف بھی کروایا جائیگا جبکہ شہباز شریف سے نگران وزیراعظم کے منصب سے سبکدوش ہونیوالے انوارالحق کاکڑ کی ملاقات بھی ہوگی۔
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھالیا



















