زرداری کاجادو چل گیا،اے این پی کا صدارتی انتخاب میں حمایت کا اعلان

اسلام آباد،پشاور:(بیورورپورٹ)زرداری کاجادو چل گیا،اے این پی نے صدارتی انتخاب میں حمایت کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اوراے این پی نے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کیا ،آصف زرداری نے حمایت پر اے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔