اچکزئی کی فضل الرحمن سے ملاقات،صدر مملکت کےلئے ووٹ مانگ لیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کےلئے نامزد امیدوار محمود اچکزئی نے فضل الرحمن سے رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے فضل الرحمن سے صدر مملکت کےلئے ووٹ مانگتے ہوئے کہا آپ سے پرانا تعلق ہے ،ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا ، امید ہے آپ سپورٹ کریں گے۔

فضل الرحمن نے جواب دیاجے یوآئی نے کسی بھی انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کافیصلہ کیا،پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کردیں گے