پشاور:(بیورورپورٹ)نومنتخب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے حلف اٹھالیا، گورنر کے پی غلام علی نے حلف لیا،تقریب بدنظمی کاشکار ہوگئی۔
کارکنوں کی بڑی تعداد بھی گورنر ہاو¿س پہنچی، پی ٹی آئی کارکنوں کی پولیس کےساتھ دھکم پیل ہوئی، مہمانوں ،اراکین اسمبلی کی کرسیوں پرقبضہ کرلیا، کرسیاں خالی کرنے کےلئے سٹیج سے بار بار اپیل ہوئی تاہم کارکنوں نے سنی ان سنی کردی ،نومنتخب اراکین اسمبلی نے کھڑے ہوکر تقریب میں شرکت کی۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کابینہ کےلئے اراکین کے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی،ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد اعلان کیاجائےگا،فہرست میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان، عاقب ، ارشد ایوب، تاج ترند ،شکیل خان ،فضل شکور ، پختون یار ،میناخان ودیگر شامل ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی تقریب حلف برداری میں بدنظمی،دھکم پیل

















