اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے آئین کے تحت ملک منتخب نمائندے چلائیں گے،نگران حکومت نے انتخابات کے عمل میں بھرپور کردار ادا کیا،قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا رات گئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،اجلاس نہ بلانے پر ملک کی جگ ہنسائی ہوئی۔
مرتضی سولنگی نے کہاپی ٹی آئی کے خط سے آئی ایم ایف کا عمل رکنے والا نہیں،نومنتخب وزیراعظم ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں گے، انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کی مالیاتی ضروریات پوری کیں،معیشت نگران حکومت کی ترجیح رہی ۔
آئین کے تحت ملک منتخب نمائندے چلائیں گے: مرتضیٰ سولنگی

















