لاہور: (اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے جعلی حکومت سے مسائل کم نہیں ہوں گے، مہنگائی ، بےروزگاری بڑھے گی، متنازع ،دھاندلی زدہ الیکشن سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگیا، عوام کا حق دھڑلے سے چرایا گیا،الیکشن میں نام نہاد کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مصنوعی مسکراہٹ ہے ، قوم کو یقین دلاتا ہوں عوامی مینڈیٹ کی آخری ہائی جیکنگ ہے قوم اب حساب کتاب چاہتی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا حکمران پارٹیوں کے سر سے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ اٹھ جائے تو ایک لمحے کےلئے بھی جماعت اسلامی کا مقابلہ نہیں کرسکتے، مایوسی کی کوئی وجہ نہیں، حق اور سچ کی فتح ہوگی،سول سپرمیسی کےلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں، جماعت اسلامی گلیوں کوچوں اور ایوانوں میں ہائی جیکروں کا مقابلہ کرے گی۔
عوامی مینڈیٹ کی آخری ہائی جیکنگ ہے،سراج الحق



















