لاہور: ( خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے عوام کی خدمت کافرض پوری طرح ادا کروں گی ، خدمت کر کے تمام مخالفین کو غلط ثابت کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا مخالفین کو سمجھ نہیں آرہی ہم کیا کرنے جا رہے ہیں ،بہت اچھا ہو گا،خود پر مشکل برداشت لیکن عوام کیلئے نہیں کروں گی، میرا کام شہریوں کےلئے آسانی پیدا کرنا ہے۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پراجیکٹ پر پہلا اجلاس ہوا،مریم نوازنے ایک ماہ کے اندر پورے صوبے میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا مہلت ختم ہونے کے بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں نہیں ، ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات ملنی چاہیے۔
علاوہ ازیںمریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں کیلئے سینٹرل پتھالوجی لیب بنانے کی تجویزکا جائزہ لیا گیا،اجلاس کو بریفنگ دی گئی پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کرلی جائےگی۔
وزیراعلیٰ نے 3 اضلاع میں میڈیکل سٹی بنانے کیلئے سفارشات و تجاویز ،پنجاب بھر میں خالی، متروک ، بند پڑے ہسپتالوں کی عمارتوں کی فہرست اورسرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا اور ادویات کی ہوم ڈیلیوری یکم مئی سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
مریم نواز نے کہامفت ادویات عوام کا حق ہے، ادویات دینے کا عہد پورا کریں گے، پسماندہ و دور دراز شہروں کے لوگوں کا بھی طبی سہولتوں پر پورا حق ہے،عوام کو طبی سہولتیں دینا کوئی احسان نہیں، احسان کرنےوالا رویہ بدلنا ہوگا، ہیلتھ کارڈ فوری ڈیزائن کرکے جلد فعال کر دیا جائےگا، پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کرلی جائےگی۔
مزید برآںوزیراعلیٰ مریم نوازسے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر، انٹرنیشنل، لرننگ اینڈ ٹیچنگ پروفیسر میری سٹیسنی نے ملاقات کی ،مریم نوازنے پروفیسر میری سٹیسنی کی دنیا بھر میں معیاری تعلیم، اساتذہ کی تربیت و وظائف کی فراہمی کےلئے کاوشوں کو سراہا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہر بچے و بچی کی معیاری تعلیم، ہنر مند بنانا میری ترجیح ہے، آئی ٹی کی بنیاد و جدید خطوط پر تعلیمی نصاب تیار کرنا چاہتے ہیں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















