پاکستان کیلئے اچھی خبر،چین نے قرض رول اوور کر دیا

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)پاکستان کیلئے اچھی خبر،چین نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر 7.1 فیصد شرح سود پر ادھار لیے ،رقم مارچ کے آخری ہفتے میں واپس کرنا تھی، پاکستان نے گزشتہ سال رول اوور پر لیے قرض پر سودکی مد میں 26.6 ارب ادا کیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے قرض چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے لے رکھا ہے۔