انتخابات میں ووٹ نہیں ملا،حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے،گورنر سندھ کی آڈیو لیک

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)انتخابات میں ووٹ نہیں ملا،کچھ نہ بھی ملے اور حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونےوالا ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

لیک آڈیو میںگورنر کامران ٹیسوری کوکہتے سننا جا سکتا ہے حکومت میں شامل ہوگئے تو حشر برا ہونےوالا ہے، انتخابات 2024 میںووٹ نہیں ملا، پہلے 7 سیٹیں ملیںاورووٹ بینک تھا،ہم تو پی ٹی آئی کےساتھ تھے، پیپلز پارٹی ،ن لیگ اپوزیشن میں تھیں،پی ڈی ایم کا ساتھ دینے سے ووٹر ناراض ہوگیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہااگر ایم کیو ایم کامینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا 200 فیصد جعلی ہے کیونکہ رزلٹ دوسرے ،تیسرے دن بنائے گئے،حکومت میں بھی شامل ہوگئے تو پھر حشر اور برا ہونے والا ہے، گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں،ایم کیو ایم کو کچھ نہیں ملا، حکومت میں شامل ہونے کے بدلے صرف ایک وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دے رہے ہیں۔