کبھی کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ نہیں بدلا‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور: (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے کہا ہے ایک دفعہ کردار پر لگا داغ صاف نہیں ہوگا،مجھے اپنے آپ پر فخر ہے ،کبھی کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ نہیں بدلا۔

لاہور میں نئے ججز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے کہااللہ تعالی انصاف کرنےوالے لوگوں کو چنتا ہے،جج کے نام کےساتھ عزت و احترام ہمیشہ منسلک رہتا ہے، عزت و احترام اپنے فیصلوں کی بدولت برقرار رکھنا ہوتا ہے، بطور جج ہونا کوئی نوکری نہیں بلکہ آزمائش و امتحان ہے، سب کو اپنے منصب کی حفاظت کرنی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نئے ججز کو تلقین کی رشتے دار بیشک ناراض ہو جائیں لیکن پروردگار کی ناراضگی کو کبھی دعوت نہ دینا، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔