لاہور: ( خبر نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے واضح کیا ہے سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے ، کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے،ملکی مفاد کی خاطر سب ایک ہوجائیں، پاکستان اب مزید نقصان نہیں اٹھا سکتا، مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،لوگوں کے ذہنوں کو گمراہ کیا گیا ،پی ٹی آئی گالیاں دے کر اپنا راستہ بنانا چاہتی ہے تو نہیں بنے گا،نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا قومی جرم ہے،اقدام ملک کو نقصان پہنچائے گا، دھاندلی کا آڈٹ کرانے کے خواہشمند 2018کے الیکشن سے آڈٹ کرائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھٹہ چوک میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کوشش کریں گے دلوں میں نرمی پیدا کریں،پاکستان کی خاطر دلوں کو جوڑنا چاہتے ہیں، میں اور سعد رفیق ملکر ہر جماعت کے قائد کے پاس جا کر گرینڈ ڈائیلاگ کی دعوت دیں گے،سپیکر کے سامنے التجا کریں گے آپ سب کو اکٹھا بٹھائیں،29فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا ہے پھر سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد شہبازشریف حکومت سنبھالیں گے،پنجاب میں قوم کی بیٹی مریم نواز خدمت کےلئے باگ ڈور سنبھالیں گی۔
سعد رفیق نے کہا خیال تھا جیل انسان کے اندر مثبت تبدیلی لاتی ہے مگر غلط ثابت ہوا،نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں کریں گے، لوگوں کے ذہنوں کو گمراہ کیا گیا لیکن ایسا نہیں کرنے دیں گے، نفرت، تقسیم اور تعصب ملک کو مزید کمزور کرے گا، ماضی میں ہر ظلم سہا مگر اپنا نظریہ بدلا نہ ہی راستہ،پی ٹی آئی والی زبان استعمال نہیں کریں گے۔
IMF کو خط جرم ، دھاندلی کا 2018سے آڈٹ کرائیں،ایاز صادق،سعد رفیق

















