اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان نے گردشی قرضوں کا ”سٹیٹس کو“برقرار رکھنے کا آئی ایم ایف کا ہدف حاصل کر لیا جو کہ 1.2ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں معاون ہو سکتا ہے تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اس شعبہ میں بہتری کا امکان نہیں۔ وزارت توانائی کے حکام نے بتایا کہ گردشی قرضے میں اضافہ 385ارب پر رکھنے کا ہدف بجلی کی قیمتوں میں بروقت اضافے اور لائن لاسز میں کمی سے پورے کرلئے گئے۔
آئی ایم ایف تین ارب ڈالر کے بیل آو¿ٹ پیکیج کے دوسرے جائزہ کے مذاکرات میں ان اہداف پر عملدرآمد کاجائزہ لے گا، تاہم نئی حکومت کی تشکیل کے پیش نظر اگلے جائزہ مذاکرات کی حتمی تاریخ نہیں دی۔ ذرائع نے بتایا کہ دسمبر تک گردشی قرضے385ارب تک رکھنے کی شرط کے برعکس ان کی سطح378تک بڑھی، تاہم رواں سال کی پہلی ششماہی میں پاور سیکٹر کا کل گردشی قرضہ 26 کھرب 90 ارب تک بڑھ گیا۔
پاکستان نے رواں مالی سال کے پخر تک گردشی قرضے جون2023 کی 23 کھرب، 10ارب کی سطح پر لانے کا وعدہ کیا ہے، اس سے زائد گردشی قرضوں کو بجلی کی قیمت میں مزید اضافے یا بجٹ سبسڈی کے ذریعے طے کئے جائیں گے۔
گردشی قرضے کی حد برقرار، آئی ایم ایف سے 1.2ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان



















