ریلیف کی فراہمی مشن،بجٹ عوامی ہوگا،علی امین گنڈا پور

پشاور:(بیورورپورٹ) گڈ گورننس سے خود کو ثابت اور عوامی بجٹ دیں گے،ان خیالات کااظہارنامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہاممبران اسمبلی کے حلف لینے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے وزرا کے ناموں کی حتمی منظوری لی جائے گی،انتخابات نے پارٹی کےساتھ مخلص رہنے والوں اور مفاد پرستوں کی شناخت کرائی۔

نامزد وزیراعلیٰ نے کہابانی پی ٹی آئی کارکردگی کی بنیاد پر ذمہ داریاں دیں گے،باتوں نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں، گڈ گورننس سے خود کو ثابت کریں گے وراپنے ویژن کے مطابق عوامی بجٹ دیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہامیرا مشن عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے، صوبے میں امن و امان کے قیام، صحت کارڈ کی بحالی اور تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ دیں گے، پلان کو عملی طور پر لاگو کرکے دوبارہ میدان میں آئیں گے۔