اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ملزم طارق شفیع کانام پاسپورٹ کنٹرول سے نکالنے کاحکم دیتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کرتے ہوئے کہاڈی جی پاسپورٹ ایک ہفتے میں نام نکال کر رپورٹ جمع کرائیں۔
جسٹس طارق محمور جہانگیری نے 6صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہااسی کیس میں ایک اورملزم فیصل مقبول کانام 20جولائی 2023کونکالنے کاحکم ہوا، 23جنوری 2023کو طارق شفیع کا نام پی سی ایل پر ڈالا گیا،عدالت طارق شفیع کا نام ایک ہفتے میں پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتی ہے۔
طارق شفیع کا نام پاسپورٹ کنٹرول سے نکالنے کا حکم



















