اسلام آباد:(بیورورپورٹ)لیسکو میں اووربلنگ کیخلاف کارروائی شروع،نیپرا نے تمام ڈویژنوں کا اوور بلنگ ڈیٹا مانگ لیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا نے کہافراہم کردہ ڈیٹا کی روشنی میں ایس ای ایکسینز کےخلاف کارروائی ہوگی،ملوث افسروں کو فیلڈ سے ہٹا دیا جائے گا،اوور بلنگ میں شاہ پور، کوٹ لکھپت، قصور، چونیاں، پھول نگر، شالیمار اور شاہدہ سرفہرست ہیں،آخری وارننگ دےدی اب کارروائی ہوگی۔
لیسکو میں اوور بلنگ کیخلاف کارروائی کا آغاز ،ڈیٹا طلب

















