زرداری پر مبینہ سازش کیس ، شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر مبینہ سازش کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے کیس پرسماعت کی،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا شیخ صاحب پہنچ گئے ،طبیعت کیسی ہے؟شیخ رشید نے جواب دیا جی پہنچ گیا، طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ۔

وکیل سردار شہباز نے کہا سینئر کونسل سردار عبدالرازق نے دلائل دینے ہیں وہ ہائیکورٹ الیکشن میں مصروف ہیں، آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے،شیخ رشید نے کہا رمضان کے بعد کی کوئی تاریخ دےدیں، عدالت نے شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔