اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سندھ ،پنجاب میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ، الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کر دیں۔
پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کےلئے ن لیگ36 خواتین، پیپلزپارٹی 3، ق لیگ 2 اور آئی پی پی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،خواتین کی 66 میں سے 24 اور3اقلیتیںنشستیں کسی بھی جماعت کو الاٹ نہیں کی گئیں، سنی اتحاد کونسل کا عددی تعداد کے لحاظ سے خواتین کا کوٹہ 24 بنتا ہے اور اقلیت کی 3 نشستیں بنتی ہیں، الیکشن کمیشن نے کوٹے کا فیصلے التوا میں رکھا ہے۔
ادھر سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کوخواتین کی مخصوص نشستیں 20اوراقلیتوں کی 6نشستیں الاٹ کی گئیں،ایم کیو ایم پاکستان 8 ،جی ڈی کے حصے میں ایک نشست آئی،سنی اتحاد کونسل میں شامل آزاد امیدواروں کی مخصوص نشستوں پر فیصلہ نہ ہوسکا۔
پنجاب،سندھ میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ



















