کراچی:(بیورورپورٹ) گورنر شپ حق ہے، دستبردار نہیں ہوں گے، ایم کیو ایم نے واضح کردیا،متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سازی پر ن لیگ کو حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے 3نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت بھی مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق لیگی وفد نے ایم کیو ایم کو یقین دلایا عوامی مفاد کےلئے ترامیم پر سپورٹ کریں گے،ایم کیو ایم نے واضح طور پر کہا سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ،دستبردار نہیں ہوں گے،وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی شوق نہیں اور کسی دوسری جماعت کی طرح حکومت سازی کےلئے بلیک میل نہیں کریں گے۔
گورنر شپ حق، دستبردار نہیں ہوں گے، ایم کیو ایم

















