تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار،لیاقت چٹھہ سے کوئی تعلق نہیں،ملک ریاض

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض نے کہا ہے میرا لیاقت چٹھہ سے کوئی تعلق نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ملک ریاض نے کہا جب پاکستان میں افراتفری ہوتی ہے تو مجھ پر یا میرے ادارے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں،ہر کسی کابغیر دلیل، منطق یا ثبوت کے انگلیاں اٹھانا بہت افسوسناک بات ہے۔

ملک ریاض نے کہاکبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا،کسی بھی تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہوں۔