بیورو کریسی نے منتخب ہونے سے قبل ہی مریم نواز کو وزیراعلیٰ مان لیا

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)بیورو کریسی نے منتخب ہونے سے قبل ہی مریم نواز کو وزیراعلیٰ مان لیااوربریفنگ دینے کاسلسلہ شروع کردیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی، صوبے کے امور پر تفصیلی بریفنگ دینے کےساتھ منصب کےلئے نامزدگی پر مبارکباد دی،چیف سیکرٹری نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں اور امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

دریں اثنا نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا ،ذرائع کے مطابق 30رکنی صوبائی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے،پرانے کےساتھ نئے نوجوان چہرے لانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

ملک احمد خان، خواجہ سلمان رفیق ،فیصل ایوب ،بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر،عظمی بخاری، ذکیہ شاہنواز اور مجتبیٰ شجاع الرحمن وزرا کی دوڑ میں شامل ہیں،ناموں کی حتمی منظوری نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف دیں گے۔