لاہور:( کامرس رپورٹر)عوام کیلئے اچھی خبر،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 7ارب 49کروڑ سے زائد کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔
ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز نے کہا ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19بنیادی اشیا پر رعایت دی جائے گی،رمضان ریلیف پیکیج کے تحت آٹا، چینی،گھی، خوردنی تیل، چاول، دالوں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات سستے ملیں گے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو رمضان پیکیج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی ،عام صارفین کےلئے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر 7ارب سے زائد کارمضان ریلیف پیکیج، 19اشیا ءپر ٹارگٹ سبسڈی

















