بابراعظم کے بھائی کی پشاور زلمی کے سکواڈ کیساتھ ٹریننگ کی تصویر وائرل

اسلام آباد (مشرق نیوز) سابق کپتان بابراعظم کے بھائی کی پشاور زلمی کے سکواڈ کیساتھ ٹریننگ کرنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے نویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض نبھانے والے بابراعظم کے چھوٹے بھائی سفیر اعظم کو گزشتہ روز پشاور زلمی کے سکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم لاہور میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شریک تھے۔واضح رہے کہ سفیر اعظم باقاعدہ طور پر پشاور زلمی کے سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔