نواز شریف کو اخلاقاً وزیر اعظم کا امیدوار نہیں بننا چاہیے، خورشید شاہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ورہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے نواز شریف کو اخلاقاً وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے، لاہور سے انتخاب پر کئی سوالیہ نشان ہیں اور تاثر عام ہے جتوایا گیا،بطور سیاسی ورکر میری رائے ہے کسی کے مینڈیٹ پر ہاتھ نہیں ڈالنا چاہیے۔

اپنے بیان میں خورشید شا ہ نے کہا وزیراعظم کے عہدے کیلئے شہباز شریف یا ایاز صادق متبادل امیدوار ہو سکتے ہیں،پیپلز پارٹی کسی اور جماعت کے منتخب ممبر کو اپنے ساتھ شامل نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبران اسمبلی کو نہیں توڑنا چاہیے ،اصل مینڈیٹ ممبروںنہیں بلکہ عوام کے ہاتھ میں ہے،ن لیگ کواپنے بیانئے ووٹ کو عزت دو کا پاس رکھنا چاہیے ۔