اسلام آباد ،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم کاامیدوار کون؟ن لیگ میں متضاد آرا سامنے آگئیں۔
،سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم نہیں بنیں گے، شہباز شریف ن لیگ کے امیدوار ہوں گے،اگلے 2،3دن میں مخلوط حکومت کی شکل نکل آئے گی،خواجہ آصف نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر تقریبا اتفاق ہوچکا ،پوری توجہ وزارت عظمیٰ پر ہے۔
مرکزی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا خواجہ آصف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہاہے ، وزیر اعظم،وزیراعلیٰ کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیاگیا،اتحادیوں و سیاسی مشاورت کے نتیجے میں نام متفقہ طور پر طے کیا جائےگا ،مریم اورنگزیب نے پیپلز پارٹی کےساتھ پاور شیئرنگ کے معاملے پر بات چیت کی بھی تردیدکردی۔
لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہاوزارت عظمیٰ کا فیصلہ اتحادیوں کےساتھ ملکر کریں گے،مزید ایم این اے ن لیگ کاحصہ بنیں گے،کوشش ہوگی وزیراعظم کے امیدوار کیلئے مشاورت سے اعلان کیا جائے۔
وزیراعظم کاامیدوار کون؟ن لیگ میں متضاد آرا



















