کے پی میں فاتح پی ٹی آئی امیدواروں سے حلف نامے طلب

پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی میں فاتح پی ٹی آئی امیدواروں سے حلف نامے طلب کرلیے گئے،ذرائع کے مطابق پارٹی چھوڑنے کے خدشے کے پیش نظر کامیاب امیدواروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا اور کامیاب امیدواروں کو حلف نامہ پر کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق انور تاج، عارف احمد زئی اور شاہد خٹک نے حلف نامے بھجوادئیے ،علی ، عاطف اور شکیل خان سمیت دیگرکامیاب امیدوار حلف نامہ بھجوانے پر رضامند نہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی سیف نے کہا حلف ناموں سے غلط تاثر نہ لیا جائے، کے پی سے منتخب اراکین بانی چیئرمین پی ٹی آئی کےساتھ مضبوط کھڑے ہیں۔