اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنمابیرسٹر گوہر نے کہا ہے تمام امیدواروں سے رابطہ ہے،وفاق،کے پی،پنجاب میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہوگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہااجلاس بلا لیا،تمام آزاد امیدوار رابطے میں ہیں، سب کو پارٹی حمایت حاصل ہے،خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کےلئے ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا، انتظامی امور کے بنیادی معاملات حل کرنے کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پر جیتنے والے آزاد امیدواروں سے عمیر نیازی کا رابطہ ہوا ،پارٹی ذرائع کے مطابق کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں ہوگا، اکیلے حکومت بنانے پر توجہ ہے۔
وفاق،کے پی،پنجاب میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہوگا،بیرسٹر گوہر

















