پشاور: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی وزیراعلیٰ کے پی کیلئے متحرک،4ناموں پر غور شروع کردیا،ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور، ظاہر شاہ طورو، مشتاق غنی اور شکیل احمد وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
ظاہر شاہ طورو یا شکیل احمد کو وزیر اعلیٰ بنانے کےلئے عاطف خان ، اسد قیصر سرگرم ہیں،علی امین گنڈاپور کو تیمور جھگڑا ،کامران بنگش، محمود جان کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری جانب سینئر رہنما عاطف خان نے کہا امید ہے بانی پی ٹی آئی اچھی شہرت کے مالک کو خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ نامزد کریں گے،خیبرپختونخوا نے مسلسل 3 بار بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ۔
وزیراعلیٰ کے پی کیلئے علی امین گنڈاپورہاٹ فیورٹ

















