اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عام انتخابات سے ملک میں بے یقینی کادور بند ہوگیا،فافن نے ابتدائی مشاہدہ رپورٹ جاری کر دی۔
فافن چیئرپرسن مسرت قدیم نے بریفنگ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انتخابی مشق کو منعقد کیا جو قابل ستائش ہے تاہم ابتدائی نتائج کی تیاری و اعلان نے منظم الیکشن کو گہنا دیا ، سیاسی جماعتوں کی ذمے داری ہے ملک میں استحکام کو یقینی بنائیں۔
مسرت قدیم نے کہاامیدواروں کے نتائج پر تحفظات الیکشن کمیشن کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے، 5کروڑ سے زیادہ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا،یکساں مواقع نہ ملنے اور دہشتگردی کے باوجود سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لیا،ووٹر ٹرن آﺅٹ48فیصد رہا، فافن چیئرپرسن نے کہا شفافیت پولنگ سٹیشن پر قائم رہی لیکن آر او کے دفتر پر شفافیت پر سمجھوتہ ہوا، 16لاکھ بیلٹ پیپرز مسترد کیے گئے۔
انتخابات سے ملک میں بے یقینی کا دور بند ہوگیا ،فافن



















