ECPنے 3حلقوں کے نتائج روک دئیے،دوبارہ پولنگ کاحکم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے 3حلقوں کے نتائج روک دئیے،این اے 88 خوشاب، پی ایس 18 گھوٹکی اور پی کے 90 کوہاٹ کے متعدد پولنگ سٹیشنز پر پولنگ میٹریل چھیننے یا دہشتگردی واقعات کے باعث 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دےدیا۔

ترجمان ای سی پی کے مطابق تینوں حلقوں کے نتائج کا اعلان 15 فروری کو پولنگ کی تکمیل کے بعد ہو گا۔

ادھرانتخابی نتائج کےخلاف الیکشن کمیشن کے باہر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے باعث دفتر کے باہر سکیورٹی سخت ،راستوں کو خاردار تاروں کے ذریعے بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

دریں اثناالیکشن کمیشن نے این اے 88 کے انتخابی نتائج روک کر26 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دےدیا،26 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ 15فروری کو ہوگی،مزید برآںچیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ،انتخابات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ ،انتخابی عمل پر فافن، دولت مشترکہ و دیگر بین الاقوامی تنظیموں و ممالک کے تحفظات ،آزاد امیدواروں کے دھاندلی تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔