اسلام آباد (مشر ق نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں جیت حاصل کرنے والے آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق وزیر خرانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں عام انتخابات میں کامیابی سمیٹنے والے امیدواروں نے ہم نے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں آزاد امیدواروں کیلئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں، آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران امیدواران اہم اعلان کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئیگی، قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے جبکہ ہم الیکشن کمیشن کے مکمل سرکاری نتائج کے منتظر ہیں۔
کامیاب آزاد امیدوار 72 گھنٹوں میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کریں گے: اسحاق ڈار



















