انتخابات100فیصد شفاف،یقین ہے نتائج کو تسلیم کیا جائےگا،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کو100فیصد شفاف قراردےدیا۔

اپنے پیغام میںچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ملک بھر میں 100 فیصد صاف شفاف پرامن انتخابات ہوئے، پولنگ کاعمل بغیرکسی کے وقفے کے جاری رہا ،پورے پاکستان میں کسی ووٹر کو نہیں روکا گیا، دن بھر صورتحال تسلی بخش رہی، انتظامات سے مطمئن ہوں،چھوٹے موٹے مسائل کہیں نہ کہیں آتے رہے، ٹیم نے تمام مسائل کو حل کیا،یقین ہے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا جائے گا۔

سکندر سلطان راجہ نے کہاعوام کو حتمی پولنگ سکیم جاری ہوتے ہی اپنا ووٹ چیک کرلینا چاہیے تھا،سکیورٹی خدشات کے باعث بند موبائل سروس کی بحالی کے احکامات دینا مینڈیٹ نہیں تھا۔