دلچسپ صورتحال،نوازشریف چوتھی ،بلاول بھٹو پہلی باری کیلئے پرامید

لاہور:(رپورٹنگ ٹیم )2024کے انتخابات میں وزیراعظم کیلئے دلچسپ صورتحال،نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کیلئے پرامید،نوجوان امیدوار بلاول بھٹو بھی منصب کی دوڑ میں پیچھے نہیں اور فتح کیلئے پرامید دکھائی دیتے ہیں،اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟فیصلہ 8فروری کو ہوجائےگا۔

عام انتخابات میں اصل مقابلہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی میں ہے،2018میں برسراقتدار رہنے والی جماعت پی ٹی آئی ”بلا“چھن جانے کے باعث سیاسی وکٹ پر کافی کمزور ہے،پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اورن لیگ نے پہلے ہی نوازشریف کو وزیراعظم کاامیدوار نامزد کررکھاہے،پیپلز پارٹی اکیلے یا پھر دیگر جماعتوں کےساتھ مل کر مرکز میں حکومت بنا لیتی ہے تو ایک طرح سے اتفاق اور تاریخ دوبارہ دہرانے جیسا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے منصب سنبھالا تو نوجوان وزیراعظم ہوں گے،عمر35سال ہے، ماضی میں جب بےنظیر بھٹو پہلی مرتبہ 1988 میں وزیراعظم بنیںتو عمر35 سال ہی تھی، دوسری جانب ن لیگ کی کامیابی پر 74برس کے نوازشریف چوتھی مرتبہ منصب سنبھالیں گے۔