سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)اقتدار میں آکر پنشن اصلاحات ،چھٹیوں کے بدلے معاوضہ اور تنخواہوں میں تفریق ختم کرینگے،سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کے نمائندہ وفد نے چیف کوآرڈی نیٹر رحمان باجوہ کی قیادت میں مریم نوازسے ملاقات کی، سینئر نائب صدر ن لیگ نے اگیگا کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کر لیا،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے مطالبات میں چھٹیوں کے بدلے معاوضے کی ادائیگی، تنخواہوں میں تفریق ختم اور پنشن اصلاحات شامل ہیں۔

مریم نواز نے کہا نوازشریف کا نام وعدوں کی تکمیل کی ضمانت ہے، سرکاری ملازمین کے مسائل بغیر کسی احتجاج کے دہلیز پر حل ہوں گے،پارٹی منشور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کی تجویز شامل ہے۔

سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاسرکاری ملازمین و تنخواہ دار طبقات کی مشکلات سے آگاہ ہیں،شیر پر مہر لگائیں،مسائل کے حل کی ضمانت دیتی ہوں،رحمان باجوہ و وفد کے دیگر قائدین نے سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے وعدے پر مریم نوازکا شکریہ ادا کیااورمسائل کے حل کی یقین دہانی پر مریم نواززندہ باد کے نعرے لگائے ۔