پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے موبائل ایپ منظور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کروڑوں پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے تاجر دوست موبائل ایپ کی منظوری دےدی گئی۔

ذرائع کے مطابق تاجر دوست ایپ ماہانہ ٹیکس کی ادائیگی کا خود بخود حساب لگائے گی، ایپ ریکارڈ رکھے گی اور دکاندار کو ادائیگی کرنے میں سہولت فراہم کرے گی،بذریعہ ایپ دکان کے سالانہ کرائے کا 10 فیصد تک ٹیکس لگے گا ،سکیم کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔