پولنگ کے روز انٹرنیٹ بندش کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہاہے پولنگ کے روز انٹرنیٹ بندش کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان نے کہا انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ای ایم ایس آف لائن کام کرےگا، بلوچستان ،خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال سے نمٹا جارہا ہے، الیکشن 8 فروری کو پورے ملک میں ہوگا ،کوئی ابہام نہ رہے،سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدواروں کو جرمانے وازخود طلب کرلیا ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کوہاٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں اور جرمانے عائد کئے،مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز و مواد بھی ہٹائے۔