اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے انتقال پر این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 اور 91 پر الیکشن ملتوی کردئیے۔
الیکشن زیب خان کے قتل اورامیدوار عصمت خٹک کی وفات پر ملتوی کیے گئے،آر او نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
علاوہ ازیںای سی پی نے این اے 8 باجوڑ میں امیدوار کے قتل ،کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے الیکشن دفتر پر بم حملے کا نوٹس لیکر چیف سیکرٹری،آئی جی سے فوری رپورٹ طلب کرلی،ترجمان نے کہاقتل میں ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
امیدواروں کا انتقال ، این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 اور 91 پر الیکشن ملتوی

















