سائفر کیس،عمران ،قریشی کو10،10سال قید،توشہ خانہ میں بشریٰ کابیان قلمبند

راولپنڈی،لاہور :(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر،خبر نگار)خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان،شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید سزا سنا دی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے،دونوں رہنماﺅں نے کہاوکلا موجود نہیں ،کیسے بیان ریکارڈ کرائیں گے؟،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا آپ کے وکلا حاضر نہیں ہو رہے،سٹیٹ ڈیفنس کونسل فراہم کی گئی،وکلا صفائی نے سوال کیاجرح کر لیتے ہیں۔

جج نے کہا آپ نے مجھ پر عدم اعتماد کیا ،بعدازاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 342 کا بیان کمرہ عدالت میں ریکارڈ کیا گیا ۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاسائفر وزیراعظم آفس میں تھا ،سکیورٹی کی ذمہ داری ملٹری ، پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری پروٹوکول پر عائد ہوتی ہے جو وزیراعظم ہاو¿س کی سکیورٹی کو دیکھتے ہیں، میرے ساڑھے 3سال کے دوران واحد ڈاکیومنٹ ہے جو وزیراعظم آفس سے مسنگ ہوا، سائفر مسنگ ہونے پر ملٹری سیکرٹری سے کہاانکوائری کی جائے،واحد موقع تھا جب میں ملٹری سیکرٹری سے ناراض بھی ہوا، میرے اے ڈی سی میں سے ایک نے جنرل باجوہ کی ایما پر سائفر چوری کیا،ملٹری سیکرٹری نے انکوائری کے بعد بتایا سائفرپر کوئی کلیو نہیں ملا۔

عمران خان نے کہا منتخب وزیراعظم کو سازش کے ذریعے ہٹایا گیا، جنرل باجوہ ،امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سازش میں شامل تھے، میری حکومت گرانے کےلئے سازش اکتوبر 2021 میں ہوئی،جنرل باجوہ، نوازشہباز کی ملی بھگت سے سب ہوا کیونکہ انہوں نے جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع کا وعدہ کیا تھا، حسین حقانی کو امریکہ میں جنرل باجوہ کی لابنگ کےلئے ہائر کیا گیا،مقصد کیلئے حسین حقانی کو 35 ہزار ڈالر ادائیگی کی گئی، اپریل میں حسین حقانی نے ٹوئٹ کیا عمران خان اینٹی امریکہ ،جنرل باجوہ پرو امریکہ ہے،پی ٹی آئی ممبران کو پارٹی چھوڑنے کیلئے مجبور کیا گیا،مارچ کے پہلے ہفتے میرا روس کا دورہ تھا ،دفتر خارجہ کی مرضی شامل تھی ،روس جانے سے قبل جنرل باجوہ سے بھی بات ہوئی جنرل باجوہ نے کہا روس جانا چاہیے، روس سے واپس آنے کے کچھ دنوں بعد شاہ محمود قریشی نے بتایا واشنگٹن سے اسد مجید نے سائفر میسج بھیجا ہے ،حیران کن سائفر تھا جو وزیر خارجہ ،وزیراعظم کو دکھانے کےلئے نہیں تھا، شاہ محمود قریشی نے اسد مجید کو ٹیلی فون کر کے سائفر پرمعلومات حاصل کیں ،میں سائفر کو پڑھ کر حیران و ششدر رہ گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہاامریکی آفیشل کےساتھ میٹنگ میں کسی سفیر کو دھمکایا گیا ہو اس کی مثال نہیں ملتی جس میں کہا گیا ہو اگر وزیراعظم کو نہ ہٹایا تو نتائج برآمد ہوں گے، اسد مجید نے ڈونلڈ لو کو بتایا دورہ روس پر تمام سٹیک ہولڈر آن بورڈ تھے ،اسد مجید نے امریکہ کو ڈی مارش کرنے کا کہا تھا،پی ٹی آئی کے اتحادیوں کو بھی ساتھ چھوڑنے کیلئے دباﺅ ڈالا گیا۔

عمران خا ن نے کہاامریکی سفارتخانہ بھی پاکستان میں متحرک تھا ،لوگوں کو امریکی سفارتخانے ملاقاتوں کےلئے بلایا جاتا رہا،عاطف خان کو امریکی قونصل خانے بلا کر کہا گیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےخلاف عدم اعتماد کا ووٹ دیں اس دوران جنرل باجوہ سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں اور ملاقاتوں میں کہا اگر حکومت گرائی جاتی ہے تو معیشت تباہ ہو جائے گی،شہباز حکومت جو پلان کی جا رہی ہے وہ معاشی صورتحال سنبھال نہیں پائے گی،جنرل باجوہ مسلسل جھوٹ بولتے رہے وہ حکومت کو چلنے دینا چاہتے ہیں پریڈ گراو¿نڈ جلسے میں پیپر لہرایا ،صرف خطرے کا ذکر کیا ملک کا نام نہیں لیا ،الفاظ کا بھی محتاط چناو¿ کیا گیا جو پیپر لہرایا وہ اصل نہیں بلکہ سائفر کی پیرا فریزڈ کاپی تھی، پلان جنرل باجوہ کو پیغام دینا تھا اگر سازش ہوئی تو تمام پلان ایکسپوز کر دیا جائےگا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان ریکارڈ کرنے اور مختصر سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاتی ہے،فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی مسکراتے رہے جبکہ شاہ محمود قریشی نے احتجاج کیا میرا تو ابھی بیان ہی ریکارڈ نہیں ہوا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہافکس میچ تھا،میرا بیان لینے سے پہلے ہی جج نے فیصلہ سنا دیا، سوال ہے قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، اپنے دفاع میں وکیل کھڑے نہیں کرنے دئیے، ملکی تاریخ میں اس نوعیت کا سیاسی کیس نہیں چلا، فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

قریشی نے کہافیصلہ سنانے کے بعد جج صاحب کمرہ عدالت سے بھاگ گئے، سزا کے باوجود میرا ضمیر مطمئن ہے، ملنے والی پیشکش اگر مان جاتا اور عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیتا تو آج ڈارلنگ ہوتا لیکن نظرئیے کےساتھ جڑا رہا،مجھے عمران خان سے کچھ نہیں لینا، مشکل وقت میں ڈٹا رہوں گا،پاکستان کا ہمیشہ دفاع کیا اور کرتے رہیں گے، زندہ یا مردہ ملتان کے قبرستان میں جاو¿ں گا،سزا کے فیصلے کا ردعمل 8 فروری کو عوام ووٹ کے ذریعے دیں گے، احتجاج نہیں کریں گے لیکن قانونی جنگ لڑیں گے۔

دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاسزائے موت بھی سنا دیتے تو تیار تھے، کارکن پرامن رہیں،اشتعال میں نہیں آنا،پوری قوم سے درخواست ہے تحمل و برداشت رکھیں،الیکشن پر توجہ دیں، عدلیہ پر اعتماد ہے ،ریلیف ملے گا، عمران خان فرسٹریٹ ہیں نہ غصے میں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہااب فائنل کی تیاری کریں، 8فروری کو سب کااحتساب ہوگا،فیصلے کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست دائر کریں گے،سزا کالعدم ہوگی۔

ترجمان پی ٹی آئی روف حسن نے کہاجھوٹے، لغو، بے بنیاد اور من گھڑ ت سائفر مقدمے میں سنائی جانےوالی غیرقانونی و ظالمانہ سزا کو مسترد کرتے ہیں، اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے،عمران خان ،شاہ محمود قریشی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے نہایت بے رحمی سے انصاف کو موت کے گھاٹ اتارا گیا،خوفزدہ عناصر نے دستور و بنیادی حقوق پر شب خون مارنے کے بعد ملک کا پورا نظامِ انصاف تباہی کی بھینٹ چڑھا دیا ۔


حسن روف نے کہا بددیانت آپریشنز کی شرمناک تاریخ رکھنے والے منصوبہ سازوں کی شرانگیزیوں و مکروہ منصوبوں کا جواب بھرپور طریقے سے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر دیں گے،عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پرامن رہیں گے اور ہر ناانصافی کا بدلہ ووٹ سے لیں گے،عوام اپنے محبوب، نڈر،بے گناہ قائد کیلئے انصاف کے دروازے کھولنے کیلئے 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور ووٹ کی طاقت سے ملک میں انصاف کے قتل و لاقانونیت کے طوفانوں کی راہ روکیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ،190 ملین پاو¿نڈ کیس کی سماعتیں جیل میں ہونے کےخلاف عمران خان کی درخواستیں مسترد کردیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی وجوہات تحریری فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔

ادھر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا،احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا،درخواست میں کہا گیا احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کر دیا،29 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

علاوہ ازیں اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی،عدالت نے بشریٰ کا 342 کا بیان قلمبند کرلیا ،دوران سماعت احتساب عدالت کے جج بشیر کی طبیعت خراب ہوگئی ،سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی۔

مزید برآںلاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔