اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی اقدامات سے 2023کرپشن میں کمی کاسال،رینکنگ7 درجے بہتر،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن انڈیکس جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی اقدامات و طرز حکمرانی میں بہتری سے پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوئی،2023 میں کرپشن کم ریکارڈ کی گئی،پاکستان کا کرپشن میں کمی کا سکور 2 پوائنٹ بڑھ کر 27 سے 29 ، مجموعی رینکنگ میں 140 سے 133 نمبر پر آ گیا،پی ڈی ایم حکومت میں سی پی آئی سکور 100 میں سے 29 رہا ،پی ڈی ایم حکومت میں بوٹم رینکنگ میں بہتری سے پاکستان 41سے 48نمبر پرآیا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے کرپشن میں کمی کےلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی گئی ،رپورٹ میں کہا گیا 2023 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری ریاست کے مختلف ستونوں کی بدعنوانی کےخلاف کی جانےوالی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
حکومتی اقدامات سے 2023کرپشن میں کمی کاسال،رینکنگ7 درجے بہتر



















