لاہور (مرزا ندیم بیگ) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے احکامات پرمحکمہ جیل خانہ جات میں موجودہ موسمی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے مختلف وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاترز میں فیس ماسک لازمی قرار دیدیا جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات آفس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔ ایڈمن آفیسر کی طرف سے آئی جی آفس کے باہر باقاعدہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن چسپاں کردیا گیا ہے جس میں واضح طور لکھا گیا ہے کہ تمام سٹاف بنا فیس ماسک دفتر میں داخل نہیں ہوسکتے اور اجازت لئے بغیر اہلکار باہر بھی نہیں جاسکتے، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت مختلف وائرس کے باعث بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں جن سے بچاﺅ کیلئے گورنمنٹ کی طرف سے احکامات ملے تھے کہ فیس ماسک کو دفاتروں میں لازمی استعمال کروایا جائے اس حوالے سے باقائدہ ہیلتھ کا نوٹیفکیشن بھی ہے ،آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ اس وقت موسم کی جو صورتحال ہے مختلف وائرس جنم لے چکے ہیں جن سے بچاﺅ بہت ضروری ہے اس سے پہلے کہ کوئی ان کا شکار ہو احتیاطی تدابیر اختیار کی جا چکی ہیں جس کا مقصد دفتر میں موجود افسران و ملازمین اور اس کے علاوہ جو باہر سے کسی مسلے مسائل یا ملاقات کے لئے آتے ہیں سب محفوظ رہ سکیں ،آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ یہاں آفس میں اس وقت میرے علاوہ ڈی آئی جیز ،اے آئی جیز اور دیگر سٹاف موجود ہے ،ان کی صحت کے پیش نظر ملنے والے نوٹیفکیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے سختی سے عملدرآمد شروع کروا دیا ہے دفتر میں موجود اہلکار بھی ماسک استعمال کر رہے ہیں اس کے علاوہ باہر سے آنے والوں کے لئے بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر ماسک کے دفتر میں داخل نہ ہوں ان میں خاص کر جیل ملازمین ہیں کیونکہ یہاں زیادہ آمدورفت ان کی ہی رہتی ہے۔
آئی جی جیل کے احکامات، مختلف وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ، دفاترز میں فیس ماسک پہننا لازم قرار


















