9 مئی والوں کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہے: مریم نواز

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر صدر و چیف آرگنائز مریم نواز نے کہا ہے نواز شریف کے دکھوں کا لکھنا شروع کریں تو سیاہی سوکھ جائےگی،9 مئی والوں کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہے،قائد ن لیگ اپنی خاطر نہیں صرف قوم کیلئے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

انارکلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہانواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، نواز شریف قوم کا خدمت گزار ہے، عوام جانتے نواز شریف جب آتا ہے تو مہنگائی کم ،ملک ترقی یافتہ ،آٹا سستا ہوتا ہے،کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں، 9مئی نہیں 28 مئی والے لوگ ہیں، دونوں تاریخوں میں بڑی تاریخ موجود ہے، گھس بیٹھیوں نے لاہور کو تباہ کردیا،9 مئی والوں کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہے۔

سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاپہلے کی طرح اب بھی شیر کو جتوانا ہے،آپ نے ہمیشہ میری لاج رکھی،نواز شریف کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے،کارکن مشکل وقت میں بھی ساتھ کھڑے رہے، میرے شیرو، شیرنیوں جتنے بھی ورکر میرے سامنے ہیں وہ سب نواز شریف ہیں،مجھے سے وعدہ کریں انتخابات میں کوئی گھر نہیں بیٹھے گا اور نواز شریف کو ووٹ ڈالیں گے۔