لاہور:(کامرس رپورٹر) ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے کلو کی حیرت انگیز کمی کر دی گئی،چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 300 روپے سے کم ہو کر 280 روپے کلو پر آگئی ،مزید کمی کا امکان بھی ہے،48 گھنٹوں کے دوران قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔
عرفان کھوکھر نے کہا پاک ایران تعلقات میں بہتری کے بعد گیس مافیا کی کمر ٹوٹ گئی اور خواب چکنا چور ہوگئے۔
پاک ایران تعلقات میں بہتری ، ایل پی جی 20روپے کلو سستی

















