300یونٹ مفت بجلی وتعلیم،مزدور،یوتھ کارڈ منشور ہے،آصفہ بھٹو

کراچی: (بیورورپورٹ)سابق صدر آصف زردار ی کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہاہے 300یونٹ تک مفت بجلی وتعلیم،مزدور،یوتھ کارڈ بنانا منشور ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی نے علاج کےلئے این آئی سی وی ڈی و دیگر ہسپتال بنائے، آپ کی مشکلات ختم ،بچوں کو مفت تعلیم دیں گے،عوام کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے،300یونٹ تک مفت بجلی ملے گی، سب وعدہ کرو 8 فروری کو بلاول کو وزیراعظم بناو¿ گے۔